بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی سے متعلق شیر افضل مروت کا بڑا بیان

اسلام آباد(پی این آئی)رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کا وقت قریب ہے، 26نومبر کے کیسز میں کارکنوں کی ضمانتوں کا تعلق مذاکرات سے نہیں،عمران خان کے باہر آنے سے احتجاج کی طاقت 10گنا بڑھ جائے گی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کچھ ضمانتیں چاہتی ہے اور مذاکراتی کمیٹی محتاط ہے، کمیٹی ارکان نے تصدیق کی کہ انفرادی طور پر کوئی یہ ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں کہ تحریری مطا لبات دیں، ارکان چاہتے ہیں کہ تحریری مطالبات پر پہلے بانی سے مشاورت کی جائے۔26نومبر کے کیسز میں پی ٹی آئی کارکنوں کی حالیہ ضمانتوں کا تعلق مذاکرات سے نہیں ہے۔6جنوری کے فیصلے کو مذاکراتی عمل پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیئے، بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کا وقت قریب ہے، پہلے تجویز آئی تھی کہ عمران خان کو نتھیا گلی منتقل کیا جائے گا، نتھیا گلی میں گورنرہاؤس کی صفائی ستھرائی بھی کردی گئی تھی۔نتھیا گلی منتقلی کی تجویز پی ٹی آئی نے مسترد کردی تھی۔

اس کے بعد 20دسمبر تک عمران خان کی رہائی کی نوید بھی سنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پی ٹی آئی تنظیم اپنے طور پر اقدامات کرتی ہے، پی ٹی آئی ہر جگہ کوشش کررہی ہے کہ عالمی دباؤ اس حد تک ہو کہ انسانی حقوق کی پامالی رک جائے۔ عمران خان کے باہر آنے سے احتجاج کی طاقت 10گنا بڑھ جائے گی۔مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اجلا س میں وزیراعظم جب 26 نومبر پر بات کریں گے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اس کو نامناسب ہی کہیں گے، کیونکہ 26 نومبر کو آرٹیکل 245 لگا کر گولی چلوائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close