وزیر اعلیٰ مریم نواز نےاہم اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اگلے ماہ سے اقلیتوں کے لیے ‘Minorities ‘ کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکرسمس کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اگر ماں کی طرح ہے تو آپ کی وزیراعلیٰ آپ کی ماں کی طرح ہے، ان کے دل و دماغ میں مذہب کی کوئی تفریق نہیں،وہ آپ کی وزیراعلیٰ ہیں اور دن رات آپ کےلیے کام کرتی ہیں، جو آپ کو تکلیف دے گا ،وہ انہیں تکلیف دے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ وہ ایک بہتر پاکستان اور ایک بہتر پنجاب بنا کر جائیں، آپ کو یہ فکر نہ ہو کہ آپ کوکوئی مارے گایاکوئی آپ کا گھر جلا دے گا، وہ آپ کا حصہ ہیں اور آپ ان کا حصہ ہیں،مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے بہت بڑی خدمات ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ ان کی حکومت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مینارٹیز کارڈ شروع کرنے جا رہی ہے،دوسرے مذاہب کی بیواؤں کو ہر 4 ماہ بعد اچھی رقم ملے گی، جنوری میں اسےلانچ کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکاء کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں پتہ چلاکہ یہاں 10 ہزار لوگ ہیں ، اس لیے وہ10ہزار کیک بنوا کر لائی ہیں، یہ کیک انہوں نے ایک رات کے نوٹس پر بنوائے ہیں۔

مریم نواز نے اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close