32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 32 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی ہے۔اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سے قبل بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں