ملازمین کے لیے اچھی خبرآگئی

حکمانہ پروموشن اجلاس میں 67 ملازمین کو اگلے عہدے پرترقیاں مل گئیں ۔

لاہور ریجن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل نوید رؤف کی سربراہی میں اجلاس ہوا، محکمانہ پروموشن اجلاس میں 67 ملازمین کو اگلے عہدے پرترقیاں مل گئیں، مذکورہ محکمانہ پروموشن کمیٹی میں23ہیڈوارڈرکوریگولرچیف وارڈ گریڈ 11میں ترقی دے دی گئی، جبکہ 39وارڈرکوریگولرہیڈوارڈرگریڈ9، اور 5لیڈی وارڈرکوریگولرلیڈی ہیڈوارڈرگریڈ9میں ترقی دےدی گئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل نوید رؤف نے ترقی پانیوالے ملازمین کو مبارکباد دی، کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر دم کوشاں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close