اسلام آباد (پی این آئی)سنیٹر فیصل واؤڈا نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آکر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول سے ملاقات کی ہے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سب کا کردار اہم ہے، میں اور مصطفیٰ کمال پیار سے بھی بات کرتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی کام کروا سکتے ہیں، میں نے بلاول صاحب کو بتایا تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روز دھرنا اور احتجاج پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، ان کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیوی اور قیادت اس پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ بھی مولانا صاحب سے جاکر ملیں گے، ہم وفاقی حکومت سے ایک مشترکہ میٹنگ کریں گے، پی ٹی آئی کا بھی مینڈیٹ ہے ان سے اختلافات ہوسکتے ہیں مگر انہیں عزت دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی قربانی دی اور ایم کیو ایم نے بھی قربانی دی ہے، میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پاس جاؤں گا، ہم ایک مشکل صورتحال سے نکل رہے ہیں۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا قبلہ درست کرلے، پی ٹی آئی اگر حرکتیں صیحح کرلے تو اچھی بات ہے، بانی پی ٹی آئی کی بیگم اور حواریوں سے ان کی جان بچانی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بدترین جگہ پر لے جایا جارہا ہے، وہ پہلے بھی بل بھرتے تھے بنی گالہ کا اب بھی بھریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں