پی آئی اے نےاہم اعلان کر دیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی پروازوں کی تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا اور یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش رکھا ہے اسلام آباد سے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی اور فرانس کے مقامی وقت سہہ پہر چار بجے پیرس پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پیرس سے پرواز شام چھ بجے روانہ ہوگی اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اسلام آباد پہنچے گی اس شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا اور یورپ کے مسافروں کی جانب سے براہ راست پروازوں کے اجراء کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close