26 ویں آئينی ترمیم، کیس فل کورٹ سنے، شعیب شاہین کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے مطالبہ کیا ہے کہ 26ویں آئينی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، 26 ویں آئینی ترمیم کرکے انصاف کے نظام پر حملہ کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ آئينی بینچ تو بنے ہی 26ویں ترمیم کی وجہ سے ہیں، اگر یہ ترمیم کالعدم ہوگئی تو آئینی بینچز کے فیصلوں کا کیا ہوگا۔شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن فراڈ سے متعلق ہماری درخواست سینئر ججز کے پاس لگائی جائے، 26ویں آئینی ترمیم کرکے انصاف کے نظام پر حملہ کیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ملک کے اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے، ظلم کی وجہ سے لوگ ملک سے سرمایہ نکال رہے ہیں، ملک اُس وقت ترقی کرے گا جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close