طالبعلم ہو جائیں خبردار ،اہم خبر آگئی

کراچی: سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد سے متعلق اہم خبر آگئی۔

سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد 8 دسمبر کو ہوگا جس کے تحت محکمہ داخلہ نے ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ٹیسٹ مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون، لیڈیز پرس لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ مراکز اور اطراف غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی۔امیدواروں کو شناخت کے لیے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ / پاسپورٹ / ڈومیسائل / تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی رکھنی ہوگی۔

رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے، حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں