محکمہ تعلیم کی بدانتظامی ، امتحانات میں ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر ظاہرکر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں جماعت کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اقربا پروری اور بدانتظامی کا سلسلہ بند کرے، امتحانات میں ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر ظاہر کرنا بورڈ کی بدانتظامی کوعیاں کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق کامیابی کا تناسب کم رہنا محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے، حکومت سندھ عام شہریوں کے بعد مستقبل کے معماروں کی زندگی بھی مشکل بنانے کی راہ پرگامزن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں