اسلا م آباد(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کا معاملہ، جیل انتظامیہ نے عمران خان کی صحت سے متعلق بڑابیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں انکی صحت بھی بلکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 دسمبر تک تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی عمران خان کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان روزانہ 2 مرتبہ ورزش کرتے ہیں، جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تمام سہولیات دستیاب ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں