اسلام آباد (پی این آئی) کیا نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجی تھی۔۔۔ ؟ اس حوالے سے ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے ۔
“جنگ ” کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع نے نیب کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ نیب کی کوئی ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے یا تفتیش کرنے پشاورگئی ۔نیب کی کوئی ٹیم پشاور نہیں بھیجی گئی اور بشریٰ بی بی پہلے ہی نیب کیس میں ضمانت پر ہیں اس لیے نیب کو ان کی فوری گرفتار ی مطلوب نہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں