24 نومبر کے احتجاج سے قبل بشریٰ بی بی کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے لیے ہر ایم پی اے 5 ہزار جبکہ ایم این اے 10ہزار کارکنان جمع کرے گا، احتجاج میں شامل کارکنوں کی ویڈیوز گاڑی کے اندر سے لی جائیں۔

بشریٰ بی بی 24 نومبر کا احتجاج کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہوگئیں، وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں ساؤتھ اور پشاور ریجن اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، مطالبات پورے نہ ہونے تک کسی قسم کی واپسی نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مظاہرین مقرر کردہ مقام پر موجود رہیں گے، ہر پارلیمٹرین کا قافلہ الگ ہوگا دوسرے قافلے کے ساتھ نہیں ملے گا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ 24 نومبر کو کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کارکنوں کو ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close