طالبعلم ہو جائیں تیار ، نیا نصاب لانے کی تیاری

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پی ایم ڈی سی کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا نیا نصاب لانے کی تیاری کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم کا ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سیشن 25-2024 سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نیا نصاب نافذالعمل ہوگا، جبکہ بی ڈی ایس کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا ہے، 4 سال تعلیم کے بعد ایک اضافی سال طبی مہارتوں کےلیے مخصوص ہو گا۔

مراسلہ کے مطابق بی ڈی ایس نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق نئے نصاب کی تیاری میں یو کے، امریکا اور آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چاہتے ہیں پی ایم ڈی سی نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close