عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پی این آئی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سےمقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کل نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ، ایف آئی اے و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔

نوررین نیازی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں