محمد رضوان کی کپتانی پرشاہین آفریدی کا بیان سامنے آ گیا

سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان نے شاندار کپتانی کی، انہوں نے باؤلرز کو اٹیک کرنے کیلئے 100 فیصد اختیار دیا۔

شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کی کامیابی پر کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے تیار تھے، نئے کپتان کے انڈر کھیلنے کیلئے ہر کوئی بہت پرجوش تھا،ہم اس فتح کے حقدار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20سیریز میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان نے شاندار کپتانی کی،محمد رضوان ایک جارحانہ کھلاڑی ہیں، گزشتہ 3میچز میں کپتانی بھی ایسی ہی کی۔ انہوں نے کہا کہ رضوان نے باؤلرز کو اٹیک کرنے کیلئے 100 فیصد اختیار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close