سپریم کورٹ میں 2 اہم اجلاس ، دیکھیں تفصیل

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ 2 روز میں 2 اہم اجلاس ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں ایک اجلاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز سے متعلق کل ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے انتظامی ججز کو عمل درآمد رپورٹس کے ہمراہ بلوایا گیا ہے۔

دوسرا اجلاس 8 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا ہوگا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close