وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اہم اعلان کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت اسے اسموگ ڈپلومیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں پنجاب کو مل کر اقدام کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے، بھارت سے بات کرنا ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ سوچ رہی ہوں کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھوں، ہواؤں کو نہیں پتا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بارور ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ کے پیشِ نظر نافذ گرین لاک ڈاؤن کے تحت مارکی اور شادی ہالز کے اوقات کار بھی مقرر کر دیے۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکی اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ علاقوں میں پانی کے چھڑکاؤ کے بغیر جھاڑو لگانے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 4 نومبر تک رہے گا۔ ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، ایبٹ روڈ پر شملہ پہاڑی سے گلستان سینما، ایمپریس روڈ شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک، کوئن روڈ، علامہ اقبال روڈ کے اطراف میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں چنگچی رکشے اور کمرشل جنریٹرز پر پابندی ہوگی اور ریسٹورنٹس، باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close