ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔ اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ ہی مستقبل میں کوئی ایسا ارادہ ہے۔

انہوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ کیونکہ ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ بلکہ انہیں پاکستان کی عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان بھر میں بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔ اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہم جدوجہد کریں گے۔ ان پر تمام کیسز بے بنیاد اور جھوٹے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کچھ لوگوں نے غداری کی ہے۔ تاہم ان کے بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ ہم پورے ملک کے اندر پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close