اسلام آباد(پی این آئی)جے یو آئی کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاب جمعیت علما اسلام کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،سینیٹر عبدالشکور کا مزید کہناتھا کہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر سے آ رہاہوں۔یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ساتھ کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے،سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی ابھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں