مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی آمد، صحافی نے ایسا کیا کہا کہ غصے میں آگئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا؟ بانی پی ٹی آئی کی خوشامد کر کے کیا محسوس ہورہا تھا؟صحافی کے سوال پر مولانا کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی اور برہم ہوتے ہوئے بولے آپ ایسا سوال کیوں کررہے ہیں؟

اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الحمدللہ ، اللہ کی مدد تھی آئینی ترمیم کے عمل پر ہم خوش ہیں، ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آئین کی خدمت کرنی ہے، ہم ملک کے نظام اور آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close