سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی جاری کر دی ہے، جو 2025ء سے نافذ ہوگی۔ یہ صوبہ پہلی بار اس نظام پر عمل کر رہا ہے جبکہ دیگر صوبوں نے ابھی تک منظوری نہیں دی۔
نئی پالیسی کے تحت، اول، دوئم اور سوئم پوزیشن ختم کر دی گئی ہے، اور نمبروں کی جگہ گریڈ دیے جائیں گے۔
گریڈنگ کے مطابق، 95 یا زائد نمبرز کو A غیر معمولی گریڈ، 90 نمبرز کو A شاندار، اور 85 کو بہترین A گریڈ دیا جائے گا۔ اسی طرح، 80 نمبرز کو B بہت اچھا، 70 کو اچھا، اور 60 کو C اوسط سے اوپر گریڈ ملے گا۔ 50 نمبرز D، 40 سے 49 E، اور 40 نمبر سے کم والوں کو F گریڈ دیا جائے گا۔
آئندہ برس ایس سی او کی میزبانی کونسا ملک کریگا ؟ جانیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں