اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اکیڈمک کلینڈر سال 25-2024جاری ، رواں سال طلبہ 184 دن پڑھیں گے،اساتذہ 210 دن سکول حاضر ہوں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اکیڈمک کلینڈر سال 25-2024 جاری کردیا۔موجودہ تعلیم سال کا اختتام 31 مارچ 2025 کو ہوگا۔نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔
رواں سال طلباء 184 دن پڑھیں گے۔اساتذہ رواں سال 210 دن سکول جائیں گے۔مڈ ٹرم امتحان 2 دسمبر سے 13 دسمبر تک لیے جائیں گے۔موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے دی جائیں گی ۔فائنل ٹرم کے امتحانات 13 مارچ سے 25 مارچ تک جاری ر ہیں گے گے۔فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں