گیارہویں جماعت میں77ہزار سے زائد طالبعلم فیل

 

لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، گیارہویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ 62ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔تفصیلات کےمطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52فیصد رہا، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں 77ہزار سے زائد امیدوارفیل ہوئے۔

کنٹرولر امتحانات کا کہناتھا کہ مذکورہ نتائج گزشتہ سال کی نسبت ایک ہفتہ قبل جاری کیا ،موجودہ نتائج پچھلے سال کی نسبت 5 فیصد کم رہے،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں ،سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے نتائج کا اعلان کیا۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہناتھا کہ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے نتائج معلوم کرسکتے ہیں،ایگزمینرزپریکٹیکل کاپیوں کوامتحان کے بعد ضائع کردیں گے۔

اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کا اعلان 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close