اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی غیر معمولی نہیں ہونی چاہیئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض اوقات آپ عہدہ لیتے ہیں یہ سیاست کا حصہ ہوتا ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے ہمارے ساتھ کسی بھی آفر کی بات نہیں کی، یہ بہت اہم قانون سازی ہے جسے اپنے بجائے ملک و قوم کے لیے کرنا ہے، ہمارے سامنے مسودہ نہیں ہے پہلے ہم اسے پڑھیں تو صحیح پھر فیصلہ ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ دو ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل سپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے، سپریم کورے واحد ادارہ رہ گیا ہے، جو آئینی حقوق کی حفاظت کرے گا، جیسا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی روٹیشن کی بات ہوئی، اس سے عدلیہ پر قدغن لگے گا، اگر جج کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرتے ہیں تو یہ نامناسب ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں