پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جگہ لینے کا الزام لگا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور خیبرپختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں گنڈاپور کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے اُن کے کام آئیں گے، یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں گنڈاپور کے بیان پر کھڑے رہنے کا گواہ کوئی نہیں یہ صرف اُن کا اپنا بیان ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور چاردیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولاجٹ بن جاتے ہیں، شہباز شریف سے ملاقات میں وہ شوگر مل بنے ہوئے تھے، بانی پی ٹی آئی کبھی حکمت عملی کے تحت گھی شکر ہوجاتے ہیں تو کبھی منہ سے آگ برساتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا،اُس سے بچاجاتا تو سیاسی طور پر زیادہ فائدہ ہوتا، جلسے کے بعد پی ٹی آئی بیک فُٹ پر تھی، 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق کچھ کنفرم نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی نے کوئی پیغام بھیجا یا انہوں نے خود رابطہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close