پی ٹی آئی کے 4 ٹکڑے؟ سینئر پارلیمنٹیرین نے دعویٰ کر دیا

حیدر آباد (پی این آئی) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 4 سے زائد ٹکڑے ہونے جارہے ہیں۔۔۔ میڈیا سے گفتگو

میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہی ہے، 4 گروپ تو پہلے ہی بن چکے ہیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین جانے سے پہلے آئی ایم ایف سے معاہدے خراب کرکے گئے۔۔۔ کھئیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کے سائن سے 102 دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں