ملکی و غیر ملکی کئی پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

کراچی(پی این آئی) ائیر لائنز کے آپریشنل مسائل کی وجہ سے آج 7 پروازیں منسوخ اور 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشنل مسائل کی وجہ سے دمام سے لاہورکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 ملتان اتاری گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی اسلام آباد کی نجی ائیر لائن کی 4 پروازیں، کراچی لاہور کی پرواز پی کے306، لاہور شارجہ کی پرواز پی کے 158 اور اسلام آباد سے شارجہ کی نجی ائیر لائن کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔اس کے علاوہ مسقط سےکراچی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے جب کہ لاہور سے ابوظبی کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر اور کراچی کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں