جے یو آئی کا یوم تشکر منانےکا اعلان‎

اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل ملک بھر میں یوم تشکر منانےکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازش نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا ہے، سپریم کورٹ نےقابل اعتراض تمام شقوں کو ختم کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں نے سپریم کورٹ کو فیصلے سے متعلق قائل کیا، سپریم کورٹ نے پچھلی سماعتوں کے قابل اعتراض نکات کو ختم کردیا، تمام دینی جماعتوں اور ان کےکارکنان کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بہت ہی فراخدلی کا مظاہرہ کیا، چیف جسٹس نے جس مثبت رویے کا اظہار کیا ان کو داد دینی چاہیے، ایک انسان اتنے بڑے منصب پر ہو کر کہتا ہےکہ ہم سے غلطی ہوسکتی ہے تو یہ کافی ہے، اس مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن سب ایک صفحے پر تھے، ہم اُن کے انسانی حقوق کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ آئین پاکستان کو تسلیم کریں، کوئی شہری دنیا کے کسی حصے میں آئین کو تسلیم نہیں کرتا تو اس کے شہری حقوق ختم ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close