وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حکومت کو کرپٹ ترین قرار دیدیا

بھٹ شاہ (پی این آئی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن ہو رہی ہے، ہر چیز کے ریٹ لگے ہوئے ہیں۔

بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حکومت کو کرپٹ ترین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چوروں کو بچانے کےلیے ڈاکوؤں کو بٹھادیا ہے، جس نے الزام لگایا اسے ہی باہر نکال دیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وہ اپنے لیڈر کے نقش قدم پر نہیں چل رہے، سب کچھ خود ہڑپنا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈاپور پر خیبر پختونخوا کی پارٹی اعتماد ہی نہیں کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close