کارساز حادثہ ، ملزمہ گاڑی چلاتے وقت کس حالت میں تھی؟ تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(پی این آئی) کراچی میں ’کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزمہ نتاشا بیگ معروف صنعتکار کی بیٹی اور میٹروپاور گروپ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ ہے، جس نے پیر کے روز کارساز کے قریب سڑک پر دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی اور متعدد راہگیروں کو کچل ڈالا، جس سے باپ بیٹی سمیت 3 شہری جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نتاشا دانش نے حادثے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا۔ ملزمہ برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی بھی حامل ہے۔ ملزمہ نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اسے گرفتار کرکے تھانے لے گئی اور پھر گھر بھیج دیا۔تاہم اگلی صبح اسے دوبارہ تھانے بلا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ ساڑھے 6بجے کے قریب اپنی لینڈ کروزر پر تیزرفتاری میں جا رہی تھی کہ اس نے نشے کے سبب کنٹرول کھو دیا اور شہریوں کو کچلتے ہوئے گاڑی سروس روڈ پر الٹ گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں اقراء یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ اور اس کا باپ بھی شامل ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملزمہ کے بااثر ورثاء اسے بیرون ملک فرار کرانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close