اسلام آباد(پی این آئی): وزارت خارجہ نے ویزا نوٹس کے اجرا کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
جیونیوز کے مطابق ویزا نوٹ گائیڈلائنز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری سےسیکرٹری خارجہ سائرس سجادقاضی نےجاری کیں۔ سینیٹ و قومی اسمبلی سے رسمی درخواست پر نجی دورےکےلیے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ابتدائی نوٹ وربلز جاری ہوں گے جب کہ اہلخانہ کےسفر کے لیے رسمی معاہدہ کیاجائیگا کہ وہ اس ملک میں پناہ لیں گے اور نہ ہی ابتدائی خط کاغلط استعمال کریں گے۔
واضح رہےکہ سینیٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی نے اہلخانہ کے لیے آئی پی یو اسمبلی کے مارچ میں منعقدہ اجلاس کے لیے ابتدائی لیٹرحاصل کیا تھا، افسر حیدر علی کے اہل خانہ کے لیے لیٹر کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ نے کی تھی۔ سینیٹ کےجوائنٹ سیکرٹری حیدرعلی کے اہلہ خانہ نے مغربی یورپی ملک میں پناہ حاصل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں