اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے فائر وال کا تجربہ مکمل کرلیا‘ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی جاسکیں گی‘ انٹرنیٹ بھی آہستہ کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ روکنے کے لئے اور اداروں کی تضحیک اور انہیں نشانہ بنانے کے عمل کو روکنے کے لئے فائر وال کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائر وال مکمل ہونے کے بعد اب واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس پر کوئی منفی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکے گی۔علاوہ ازیں انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی آہستہ کردی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں