طویل قید کے بعد رہائی ملتے ہی صنم جاوید کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی،لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں۔

صنم جاوید نےاپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان سے پارلیمنٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی،عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے، آپ کے اہل خانہ نے 14 ماہ تک قربانی دی اور مشکل وقت سہا، آپ کے بہترمستقبل کیلئے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close