عمران خان نے شیر افضل مروت کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔

جمعرات کو پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا۔بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی۔خیال رہےکہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینےکے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close