ن لیگ سے کس بات پر مسئلہ شروع ہوا؟ سابق وزیراعظم نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے تحفظات سے تعلق نہیں، مسئلہ تب شروع ہوا جب ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کوئی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا، اگر ہمارا ملک کامیاب نہیں ہوسکا تو ہم سب کی ناکامی ہے، تمام بڑی جماعتیں اقتدارمیں رہ چکی ہیں ، اب بھی ہیں لیکن اقتدار میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کو عوام کی فکر نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے پہلے سیاسی استحکام چاہیے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، کامیابی اگر اقتدار کا نام ہے تو یقیناً سیاسی جماعتیں کامیاب ہوئیں، اگرپاکستان کامیاب نہیں ہوا تو یہ کوئی کامیابی نہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیابی تب ہوگی جب جماعتیں آئین کے مطابق اقتدارمیں آئیں گی، ہمارے ساتھ جو لوگ شامل ہوئے کچھ سیاسی جماعتوں میں رہے ہیں، عوام پر اعتماد کریں ، ان کی رائے کا احترام کریں، کچھ لوگوں نے نوکری بھی تو کرنی ہے ، تنقید ان کا حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف میرے بارے میں جو کہیں گے مجھے قبول ہے، ہمیشہ کہتا آیا ہوں میرے لیڈر نواز شریف رہے ہیں، آپکی رائے کچھ بھی ہو ، جماعت کا فیصلہ سب پر لاگو ہوتا ہے، مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے تحفظات سے تعلق نہیں، مسئلہ تب شروع ہوا جب ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close