بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی دوران سماعت کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔نیب کی جانب سے پیش کیے گئے مزید 3 گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کی، مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے اور 27 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔نیب ٹیم نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہی نہیں ہوئے ہیں۔احتساب عدالت نے آئندہ تاریخ پر مزید گواہان کو طلب کر کے ریفرنس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close