لاہور(پی این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ملازمین کو ملنے والی میڈیکل سہولت ختم کر دی۔
این ٹی ڈی سی اعلامیے کے مطابق تمام موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین اب میڈیکل سہولت نہیں لے سکیں گے۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملازمین ہر ماہ کروڑوں روپے کا میڈیکل لے رہے تھے، میڈیکل سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر اسے بند کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں