اسلام آباد (پی این آئی ) نیب نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت دینے کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے، ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں