اسلام آباد (پی این آئی) رواں سال یوم عاشور یعنی 10 محرم 17 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
محرم کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ 9 اور 10 محرم 16 جولائی اور 17 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ یہ دن پیغمبر اسلام ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع کیلئے ہر سال خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں، حکومت کی جانب سے ماتمی جلوسوں، مجالس اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت پہلے ہی رواں سال کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 16 جولائی اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات کے طور پر شامل کرچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں