شاہد خاقان عباسی کی نئی سیاسی جماعت پر ن لیگ کا ردِعمل آگیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گلے شکوے دور ہو گئے، ان کے مطالبات جائز تھے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا ہرکسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے حلقے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز لے، ہمارے ارکان بھی حلقے کے لیے فنڈز کا مطالبہ کرتے ہیں، ان کا غصہ اور گلہ بھی ہوتا ہے۔

 

 

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا وزارت داخلہ کافی چیلنجنگ ہوتی ہے اس کو وقت دینا پڑتا ہے، مذاکرات بلامشروط ہوتے ہیں، پہلے سے شرائط نہیں رکھی جاتیں۔ شاہد خاقان عباسی کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں رہتے، میرے خیال میں اس وقت پاکستان میں نئی پارٹی کی گنجائش نہیں ہے، پہلے ہی پونے 200 پارٹیاں پاکستان میں ہیں۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کبھی جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش نہیں کی، محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریب نہیں رہے، محمد زبیر کی باتیں صرف اندازے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close