بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع ، نان فائلر کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع ، نان فائلر کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکہا ہےکہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکمیٹی کو بتایا کہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو بھی بندکیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والےلوگ بھی ہیں۔ ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں۔۔۔

close