پیپلز پارٹی کا ہتک عزت قانون سے لا علم رکھے جانے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)پیپلز پارٹی نے گندم خریداری اور ہتک عزت قانون کے معاملے پر پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنادیا۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہتک عزت قانون پر بھی پیپلز پارٹی کو لا علم رکھا گیا تھا، ہم نے اس حکومت کو ووٹ دیا ہے ہم اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، پنجاب حکومت کسانوں سے 3900 روپے من گندم خریدنے کا وعدہ کر کے مکر گئی۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ووٹ اس لیے نہیں دیا تھا، پنجاب ہتک عزت بل پر بھی پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی، پیپلز پارٹی اظہار رائے پر یقین رکھنے والی جماعت ہے صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہتک عزت قانون پر پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم اپنا ہوم ورک کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں