کراچی(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم پیچھے ہٹ گئے تو ان کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائے گا،ن لیگ نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی گئی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کو اس بار گدی سے پکڑا ہوا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو شارعِ فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے۔ شیڈو بجٹ دے چکے ہیں، ایک ہی چیز پر ٹیکس لگانا مناسب نہیں۔ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل میں الزامات درخواست گزار نے ثابت کرنے ہیں۔ تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔ بے گناہی ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی۔مسائل کے حل کیلئے دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ہو گا۔ سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تو مسائل حل ہوں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کراچی کو کچھ دے رہا ہے جب کہ کراچی نے ہمیشہ اسلام آباد کو دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، دنیا ترقی کررہی ہے اور تیز رفتار دنیا نے سب کو بدل دیا ہے۔ اگر کچھ نہیں بدلا تو پھر انہوں نے خود کو بدلنے کے کوشش نہیں کی جب کہ اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو بدلے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں