پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال نے کہاہے کہ 28مارچ تک نارمل پاسپورٹس بنوانے والوں کو پاسپورٹس مل چکے ہیں، پاسپورٹس کے اجرا کا بیک لاک جلد کلیئر کردیں گے،روزانہ کی بنیاد پر 75ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں، ہفتے میں سات روز 24گھنٹے کی شفٹس چلا رہے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس نے کہاکہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے،صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے،صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے۔مصطفی جمال نے کہاکہ گورنمنٹ ڈاکیو منٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں،پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس ہوگا۔

close