نواز شریف سے ڈیل ہوئی تھی؟ عمران خان نے حقیقت بتا دی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔

نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مختلف واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے، انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں۔سپریم کورٹ میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close