وزارت خزانہ کا قرضوں سے متعلق 4اہم شعبوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

کراچی (پی این آئی)وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق 4اہم شعبوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے خزانہ ڈویژن نے اپنے انتہائی 4 اہم شعبوں جو قرضوں سے متعلق ڈیل کرتے ہیں ان میں پہلے سے موجود سرکاری افسران کی قابلیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اس کے لیے پرائیویٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق منتخب ماہرین کو پرکشش تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گے اور معاہدہ 2برس کے لیے ہوگا۔

close