پی ٹی آئی کا واک آؤٹ

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کا واک آؤٹ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا اور رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔چيئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے رؤف حسن کی زندگی لینے کے لیے حملہ کیا گیا۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ حملہ کر کے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ پریس کانفرنس کریں گے یا پی ٹی آئی کی ترجمانی کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خواجہ سرا کو حراست میں لیا جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر جی سیون مرکز اسلام آباد میں خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔۔۔۔

close