لاہور ( پی این آئی ) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ میں گارنٹی سے کہتا ہوں اگر عمران خان اسمبلی نہ چھوڑتے تو وہ دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، قمرباجوہ کہتے ہیں اگر سچ بول دیا تو یہ سب منہ چھپاتے پھریں گے۔
اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ادارے کی جانب سے ناراض ایم این ایز کی لسٹ دی گئی اورکہا گیا تھا ان کو راضی کرلیں، ان میں سے 12 ایم این ایز مجھ سے رابطے میں تھے، جو صرف بانی پی ٹی آئی کے نہ ملنے پر ناراض تھے، عمران خان ان کو بلاکر راضی کر سکتے تھے، وہ ایم کیوایم کے پاس گئے تو وہاں جاکر بھی بات ہی نہیں کی، سابق وزیراعظم اپنی غلطی بھی تومان لیں۔
علامہ طاہراشرفی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو قمر باجوہ نے کہا تھا صرف 3 ووٹ کا فرق ہے مستعفی نہ ہوں، لیکن بانی پی ٹی آئی غلط معلومات پر مفروضہ بنا چکے تھے کہ قمرباجوہ ان کے خلاف ہیں، عمران خان اگر خود پر قابو رکھتے تو یہ نوبت نہ آتی، میں نے جب عمران خان سے بات کرنے کو کہا تو مجھے جواب ملا قمرباجوہ شہبازشریف سے مل گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو مستعفی ہونے سے 3 روز قبل کہا فوج آپ کے خلاف ہوتی تو میں آپ کے پاس نہ ہوتا، میں گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اگر اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، ان کی حکومت کسی نے نہیں انہوں نے خود گرائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں