اسلام آباد(پی این آئی)ریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ دنیا بھر میں عمران خان کی سپریم کورٹ سے لیک ہونے والی تصویر کروڑوں کی تعداد میں شیئرہورہی ہے.
تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جس کسی نے بھی سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون کی سکرین سے عمران خان کی تصویر بنائی ہے اس نے کئی تصاویر بیک وقت کھینچی ہیں ‘پہلے وائرل ہونے والی تصویر میں روشنی کی وجہ سے ان کی آنکھیں بند نظرآرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں اور یہ تصویر پہلے والی تصویر سے زیادہ واضح اور صاف بھی ہے. امریکا میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی نے ”ایکس“پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر کسی سیاسی راہنما کو جیل میں ڈالنے کے بعد اس کی تصویر تک چھپانا پڑی رہی ہے ہو تویہ کہنا بند کریں کہ ملک میں جمہوریت ہے انہوں نے لکھا کہ عمران خان سے اختلاف اور ان کے فین کلب سے گالیاں سننے کے باوجود ان کے آئینی اور قانونی حقوق کا حامی ہو.
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر جمعرات کو سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے لیکن انہیں بولنے کا موقع نہیں ملا اور صرف حکومتی وکیل کے دلائل جاری رہے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں