وفاقی حکومت نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( پی این آئی) وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ۔

وفاقی وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔ نادرا، ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نیکٹا اور سی ڈی اے کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس، اسلام آباد پولیس انتظامیہ، رینجرز اور کوسٹ گارڈز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا مؤقف ہے کہ کابینہ ڈویژن کی ہدایت پر تمام ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا۔”جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ لاگو ہوگا۔ ایکٹ کے تحت معلومات لیک کرنے پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ حساس معلومات لیک کرنے والوں کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں